summary
stringlengths 21
127
| text
stringlengths 165
9.67k
|
---|---|
سٹاک مارکیٹس 15 دسمبر تک انڈیکس انجماد ختم کر دیں ایس ای سی پی کمشنر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا | اسلام باد مانیٹرنگ ڈیسک ایس ای سی پی نے 15 دسمبر سے کے ایس ای انڈیکس کا انجماد ختم کرنے کی ہدایت کردی کے ایس ای کے ڈائریکٹر کے مطابق ہونے والے بورڈ اجلاس میں ان احکامات کا جائزہ لے گا جبکہ چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ انجماد ختم کرنے کے احکامات ملک کی تینوں سٹاک ایکسچینجز کو جاری کردیئے گئے ہیںجبکہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن نے لاہور میں اپنے کمشنرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تینوں سٹاک مارکیٹس کے انجماد کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی ایس ای سی پی کے ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد تینوں سٹاک ایکسچنیجز کونوٹس کے ذریعے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ انڈیکس کے انجماد کو فوری ختم کردیں کراچی لاہور اور اسلام باد سٹاک ایکسچینجز کے انڈیکس منجمد کرنے کا فیصلہ 27 اگست کو کیا گیا تھا تاکہ مارکیٹ میں جاری شدید مندی کے رحجان کو روکا جاسکے اس وقت یہ بھی امید ظاہر کی گئی تھی کہ حکومت جلد ہی ایک فنڈ بنا کر سٹاک مارکیٹ میں خریداری کریگی تاہم اب جب کہ ئی ایم ایف نے اس طرح کے فنڈ کی مخالفت کردی ہے اور مارکیٹ سودوں پر بھی پابندی لگائی جاچکی ہے ایس ای سی پی کی اس ہدایت کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ انڈیکس کا انجماد جلد ختم کردیا جائے گا |
لاہور چیمبر میں جعلی ممبروں کی رکنیت منسوخ کی جائے دی فائونڈرز | لاہور سٹاف رپورٹر دی فائونڈرز گروپ کے سینئر نائب صدر اور قانونی امور کمیٹی کے انچارج حاجی محمد صف نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے لاہور چیمبر کے عہدیداران کو سوچ سمجھ کر تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے یہ بات انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر میاں مظفر علی کی طرف سے جاری اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی جس میں انہوں نے ممبران سے سروسز چارجز کی وصولی کو ختم کیا ہے حاجی محمد صف نے دعوی کیا کہ چیمبر کی طرف سے سروسز چارجز کا خاتمہ ہمارے دبائو کے تحت کیا گیا ہے حالانکہ یہ لوگ سال سے سروسز چارجز وصول کرکے ممبران چیمبر کو دھوکہ دے رہے تھے حاجی محمد صف نے مطالبہ کیا کہ لاہور چیمبر کی عمارت پر متعلقہ محکمہ کی منظوری کے بغیر منزل تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے جس کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی چیمبر رکنیت کو منسوخ کیا جائے انہوں نے مطالبہ میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے تصدیق کرنے کے بعد جعلی ممبروں کی رکنیت منسوخ کی جائے |
عید پر مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائیگا ڈی سی او | لاہور خبرنگار ڈی سی او لاہور سجاد احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کے نہ صرف چالان اور جرمانے کئے جائیں گے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا ڈی سی او نے اس حوالے سے خصوصی مجسٹریٹوں کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سبزیوں پھلوں گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ پر نگاہ رکھیں اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دیں اتوار بازار شادمان اور اسلامپورہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے پیاز ادرک لہسن اور ٹماٹر کی کمی اور مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ٹی او رانا مقبول کو سبزی منڈی سے یہ اشیاء فوری طور پر لانے کا حکم دیا ہے ڈی سی او نے سیکرٹریٹ اسلامپورہ اورسمن باد کے علاقوں میں بکرے فروخت کرنے والے اسلام محمد ابوبکر اور صدیق کو دو دوہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ان کے جانور شہر سے باہر مویشی منڈی میں لیجانے کا حکم دیا |
عید کے موقع پر اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی دستیابی کیلئے خصوصی ہدایات جاری | ہارون اباد ان لائن سٹیٹ بنک اف پاکستان نے عید کی تعطیلات کے دوران بنک کھاتہ داروں کو کیش کی حسب ضرورت فراہمی یقینی بنانے کیلئے شیڈول برانچوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں اطلاع مطابق یہ ہدایات گذشتہ عید پر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر تعطیلات کے دوران کیشن ختم ہونے کے ملک گیر شکایات کے پیش نظر دی ہیں |
امریکہ میں اقتصادی بحران سے ہر ماہ دو بینک بند ہو رہے ہیں | نیویارک اے پی پی امریکہ میں جاری اقتصادی بحران کے نتیجہ میں ہر ماہ دو بینک بند ہو رہے ہیں جبکہ 23 بینک پہلے ہی اپنی تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں حال ہی میں فرسٹ جارجیا کمیونٹی بینک بند ہوا موجودہ سال کے دوران مجموعی طور پر 24 بینک بند ہو چکے ہیں موجودہ اقتصادی بحران سے قبل 1990ء سے امریکی بینک خسارہ کا شکار تھے گذشتہ ماہ بینک بند ہوئے قبل ازیں 2002 میں 11 بینک بند ہو گئے تھے جبکہ 2005ء اور 2006ء میں کوئی بینک بند نہیں ہوا تھا فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن کے مطابق 90ء کے عشرہ میں مجموعی طور پر 12343 کمرشل بینک کام کر رہے تھے جن کی تعداد میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے اور اس سال جون تک 7203 بینک کام کر رہے تھے موجودہ سال کے دوران بند ہونے والے سب سے بڑے بینک میں واشنگٹن میوچل شامل ہے اقتصادی بحران کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں بینکوں کے بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ کے علاوہ لوگوں کو قرضے کے حصول میں مشکلات پیش رہی ہیں |
وفاقی حکومت زرعی ٹیکس لگا کر کالاباغ ڈیم جیسا مسئلہ نہیں پیدا کرنا چاہتی حنا ربانی کھر | اسلام باد لائن وزیر مملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی ٹیکس لگا کر کالاباغ ڈیم جیسا مسئلہ نہیں پیدا کرنا چاہتی یہ اختیار صوبوں کا ہے انہیں چاہئے کہ وہ زرعی شعبے پر ٹیکسوں کی شرح بڑھائیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ئندہ مالی سال کے فنڈز جاری کرنے کیلئے ڈونرز پر انحصار کرنا ہو گا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکسوں کے موجودہ نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی کو موجودہ قوانین میں ترامیم کی ہدایت کر دی ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرپرسن فوزیہ وہاب کی صدارت میں بریفنگ دیتے ہوئے کہیں |
15 لاکھ ٹن چاول ٹی سی پی کے ذریعے درامد کرنے کے ضروری انتظامات وفاقی حکومت | اسلام باد اے پی پیوفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاسکو حکومت کی طرف سے پہلے سے اعلان کردہ قیمت پر 10لاکھ ٹن دھان خریدے گا جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن اف پاکستان اوپن ٹینڈرز کے ذریعے پانچ لاکھ ٹن دھان خریدے گا یہ فیصلہ جمعہ کو یہاں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں دھان کی خریداری کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھان کی مقرر کردہ قیمت 100 فیصد ادائیگی مقررہ بینکوں کے ذریعے براہ راست دی جائیگی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس سال کیلئے40 لاکھ ٹن چاول کی برامد کے مقررہ ہدف میں سے 15 لاکھ ٹن چاول ٹی سی پی کے ذریعے درامد کرنے کے ضروری انتظامات کئے جائیں گے محکمہ خوراک کے ذرائع نے کہا کہ ملک میں چاول کی قلت پر قابو پانے اور چاول کی مارکیٹ میں استحکام لانے کیلئے حکومت نے رواں سال کاشتکاروں سے براہ راست خریداری کا پروگرام بنایا ہے |
پاکستان میں سالانہ کروڑ موبائل ہینڈ سیٹس کی درمد | اسلام باد نیٹ نیوز پاکستان میں سالانہ کروڑ ہینڈ سیٹس درمد کئے جا رہے ہیں یہ بات اسلام باد میں موبائل ہینڈ سیٹس درمد کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سلیم منڈوی والا کے ساتھ ملاقات میں بتائی وفد میں موبائل بنانے والی کمپنیوں میں ایل جی نوکیا سیمنز گروپ ٹیلی کام فانڈیشن اور ایڈوانس ٹیلی کام شامل تھیں |
پی ئی اے کی پروازوں میں تاخیر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا | لاہور خبرنگار خصوصی پی ئی اے کی لاہور سے دبئی جانیوالی پی کے203 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جس پر مذکورہ پرواز کے مسافر احتجاج کرتے نظر ئے جبکہ ائرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ جہاز کی مد میں تاخیر کے باعث مذکورہ پرواز لیٹ ہوئی اسلام باد سے نیوالی پی کے681 ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پانچ بجے ئی جبکہ ملتان جانے والی پروازیں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی پی ئی اے کا پشاور لاہور سیکٹر میں بھی ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی پروگراموں میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا |
این او اقوام متحدہ کنونشن کی خلاف ورزی ہے کالا دھن سفید نہیں ہو سکتاماہرین | اسلام باد ثناء نیوز دنیا میں سالانہ دس کھرب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے جی ایٹ ممالک کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کیو جہ ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ رڈیننس جاری کیاگیا ہے ایسا نہ ہوتا تو پاکستان کو عالمی امداد کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بینکنگ اور قوانین کے ماہرین نے پلڈاٹ کے تحت میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کیاپلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منی لانڈرنگ کو ملکوں ان کے معاشروںاور معیشت کیلئے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس حوالے سے 2007ء میں رڈیننس کا اجراء ہوا مالیاتی امور کے ماہر راحیل رانا نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی رقم کو جرائم میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں سالانہ ایک ٹریلیئن ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے کرپشن کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا کے180ممالک میں پاکستان 134 نمبر پر ہے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے بنکوں اور سٹیٹ بینک میں اس قسم کا سیٹ اپ ہونا چاہئے ریسرچ سوسائٹی برائے عالمی قوانین کے صدر عامر بلال صوفی نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے خاتمے کے بارے میں کنونشن پر دستخط کرنے کی وجہ سے اس بات کا پابند ہے کہ وہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا اطلاق کرے انہوں نے کہا کہ ہنڈی کے ذریعے رقوم ترسیلات کو روکنے کیلئے ہماری مالیاتی اداروں کو مراعات اور ترغیبات کا اعلان کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ این او غیرمقبول اقدام تھا میری رائے میں یہ عالمی معاہدات کی بھی خلاف ورزی ہے پاکستان اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد کرپشن پر دستخط کر چکا ہے انہوں نے واضح کیاکہ جرائم سے حاصل ہونے والی رقوم کو سفید دھن میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا |
موبائل فون صارفین کی ٹیکسوں میں کمی کیلئے وزیراعظم سے اپیل | اسلام باداین این ئیموبائل فون صارفین نے حکومتی ٹیکسوں پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا فی الفور نوٹس لیں اورمہنگائی کے اس دور میں عوام کوریلیف دینے کیلئے حکومتی ٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے صارفین نے بتایاکہ 100روپے کے کارڈ پر 31روپے سے زائد حکومتی ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی ہوجاتی ہے جبکہ موبائل کمپنیوںنے بھی سروسز چارجز کے نام پر مزید پانچ فیصد کٹوتی شروع کردی ہے |
ہماری کوشش ہوگی کہ بجلی کی قیمتوں کا غریب اور متوسط طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے راجہ پرویز اشرف | لاہور نیوز رپورٹر وفاقی وزیر پانی بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات وفاقی حکومت تک نہیں پہنچیں جیسے ہی سفارشات ملیں گی ان کا جائزہ لیں گے ہماری کوشش ہوگی کہ غریب اور متوسط طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے تاہم فی الحال بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوشن الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز پاکستان کے 32 ویں سالانہ کنونشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنے پر ہماری لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میٹر ریڈروں کے پے سکیل نمبر سے گریڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے اس کیڈر کو صارفین کی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ 2009ء میں دیامیر بھاشا ڈیم داسو ڈیم پونجھی ڈیم اور نیلم جہلم ڈیم پر کام شروع کردیا جائیگا جس سے یقینی طور پر ملک میں جاری بجلی کی قلت میں واضح کمی ئے گی اس سلسلے میں تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کا مقصد ہی عوام کو ریلیف دینا ہے عوام کو پہلے بھی بجلی کے بلوں پر 41 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی 117 ارب روپے کی مزید سبسڈی دی جا رہی ہے اس کے باوجود کہ 65 ارب روپے کی رقوم سرکلر ریڈ ہیں اور ہم پر شدید معاشی دبائو ہے انہوں نے ایم ڈی پیپکو کو ہدایت کی کہ جن صارفین کے دوبارہ بل لگ کر گئے ہیں ان کے اضافی بل درست کئے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ئی ای ای پی صدر اور سابق ممبر پاور انور خالد نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ایک بھی میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ پرائیویٹ سیکٹر کا گے نہ نا ہے |
بجٹ کی تیاری میں ہر طبقے کے لوگوں کو شامل کیا جائے پیپلز بجٹ کانفرنس | لاہورسٹاف رپورٹر ایکشن ایڈ کے زیر اہتمام پنجاب پیپلز بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں سیاسی جماعتوں ارکان اسمبلی پروفیشنلزسول سوسائٹی کے گروپوں اور عوام کو حصہ لینا چاہیے اس کے بغیر ملک میں ترقی کی شرح بہتر ہو سکتی ہے نہ یہ عمل دیرپا ثابت ہو سکتا ہےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مسرت حسن نے کہا کہ بجٹ سازی اور اس پر عمل کے سلسلے میں عام ادمی کو شریک کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں بنیادی ڈھانچے کا میکنزم بہتر بنانا ہو گاسکینہ شاہین نے کہا کہ عام طور پر ہمارے یہاں بجٹ کو ارکان اسمبلی اور عوام سے خفیہ رکھا جاتا ہے اور بجٹ میںمختص رقوم خرچ کرنے میں شفافیت نہیں ہوتی اور ایک بڑا حصہ غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ ہو جاتا ہےذوالفقار لنڈ بشری خاقلق نے کہا کہ یہاں بہت سی پارلیمنٹری کمیٹیاں ہیں مگر ان میں کوئی بھی بد قسمتی سے موثر اور فعال نہیںانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی فلاحی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے |
کھاد کمپنیوں نے یوریا کی بوری 200 روپے مہنگی کردی | لاہور نیوز رپورٹر کھاد کمپنیوں نے یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد یوریا بوری کی قیمت 625 روپے سے بڑھ کر 825 روپے ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق کھاد کی کمپنیوں نے نہ صرف مارکیٹ میں یوریا کی بوری کی قیمت کو بڑھایا ہے بلکہ اسے مارکیٹ میں شارٹ کر دیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس بارے میں ایگری فورم پاکستان چیئرمین ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ ربیع کے سیزن میں کروڑ یوریا بوری استعمال ہوگی اصل قیمت سے 200 روپے زائد پر فروخت کرنا دراصل کسانوں کی جیبوں پر 10 ارب روپے ناجائز وصول کرنا ہے جس سے کھاد کا استعمال نصف رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس نہ لیا تو ایگری فورم ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی |